ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مشتبہ شخص کی گاڑی میں متعدد گیس سلنڈر، برسلز میں کئی گھنٹوں تک الرٹ

مشتبہ شخص کی گاڑی میں متعدد گیس سلنڈر، برسلز میں کئی گھنٹوں تک الرٹ

Sat, 04 Mar 2017 11:46:41    S.O. News Service

برسلز3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک مشتبہ مسلمان عسکریت پسند کی گاڑی سے ملنے والے متعدد گیس سلنڈرز کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاورں کو کئی گھنٹوں تک انتہائی پرتشویش اور چوکنا رہنا پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو اس وقت روکا گیا، جب اس نے اپنی گاڑی ایک سڑک پر ٹریفک کی سرخ بتی کی وجہ سے نہیں روکی تھی۔ بعد میں پولیس کو اس شخص کی گاڑی سے متعدد گیس سلنڈر ملے، جنہیں حکام نے اپنے قبضے میں لے کر اور ’کنٹرولڈ دھماکے‘ کر کے تلف کر دیا۔ اس کے علاوہ حکام کو اس گاڑی سے کوئی غیر قانونی یا دھماکا خیز مواد نہیں ملا تھا۔ اس عمل کے دوران وسطی برسلز میں مرکزی ریلوے اسٹیشن کا علاقہ کئی گھنٹوں تک عام لوگوں کے لیے بند رکھا گیا۔ اس گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


Share: